ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق سانحہ لولوسر کے خلاف جس میں بیس سے زايد شیعہ مسلمانوں کو تکفیری گروہ کے آلہ کاروں نے شناخت کے بعد بسوں سے اتار کر انتہايی سفاکانہ طریقے سے شھید کر دیا تھا گلگت بلتستان اور پاکستان کے دوسرے شہروں میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہےگلگت ميں حکومتي اعلان اور ہزارہ ڈويژن ميں سيکيورٹي کليئرنس کے باوجود شاہراہ قراقرم پر ٹريفک گيارويں روز بھي معطل ہے حکومتي اعلان اور ہزارہ ڈويژن ميں سيکيورٹي کليئرنسکے باوجود گلگت بلتستان پو ليس کي جانب سے سيکيورٹي کليئرنس نہ ملنے کے باعث آج بھي مسافر گاڑيوں کوروانہ نہ کيا جاسکا ، استور ميں ٹريفک بدستور بند ہے جس کي وجہ سے اشياء خوردونوش کي قلت ميں اضافہ کے باعث لوگوں کو شديد مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ،گزشتہ روزگلگت ميں دو افراد کي ہلاکت اور دستي بم حملے کے بعد صورتحال ايک بار پھر کشيدہ ہوگئي.
.......
/169